کراچی (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 600 ارب روپے شامل کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لیے 5.79 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 600 ارب روپے شامل کر دیے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.90 فیصد تا 5.79 فیصد سالانہ کے حساب سے 655 ارب 45 کروڑ روپے مقرر کیے گئے تھے۔ نیلامی میں شرکت کرنے والی تمام 23 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا