میرپورخاص،کاروکاری کے الزام میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

122

میرپورخاص( نمائندہ جسارت)کاروکاری کے الزام میں شوہر نے اپنی بیوی کو گولی مارکر قتل کردیا جبکہ اسکے کزن نے آشنا کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔ میرپورخاص کی تحصیل حسین بخش مری کے تھانہ کھان کی حدود میں واقع گوٹھ مگسی موڑ میں لیاقت مری نے کاروکاری کے الزام میں اپنی نوجوان بیوی کو بندوق کے فائر کرکے قتل کردیا جبکہ اسکے کزن جاڑوخان مری نے مقتولہ کے آشنا ارباب مری کو بندوق کے فائر مار کر شدید زخمی کردیا اور دونوں ملزمان فرار ہوگئے ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش اور زخمی کو سول اسپتال میرپورخاص منتقل کیا ،جہاں شدید زخمی ارباب مری کو انتہائی نازک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔پولیس نے مذکورہ واقعہ کی تفتیش شروع کرکے ملزمان کیلیے چھاپے ماررہی ہے۔