وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے کمانڈر سدرن لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے جمعہ کو ملاقات کی

95

کوئٹہ (نمائندہ جسارت ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے کمانڈر سدرن لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے جمعہ کو ملاقات کی جس میں صوبے کی سیکورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ اس حوالے سے درپیش چیلنجز کا جائزہ بھی لیا گیا، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، آئی جی پولیس احسن محبوب اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے، سیکورٹی حکام نے اس موقع پر کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال اور اس کی بہتری کے لیے جاری اقدامات اور کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ ملاقات میں دہشت گردی کی روک تھام اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کاوشوں اور اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سراہا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ متعلقہ سول و عسکری ادارے دہشت گردو شرپسند عناصر اور ان کے سرپرستوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں جاری رکھیں گے اور سیکورٹی اداروں کے درمیان مربوط روابط کو مزید متحرک اور فعال بنایا جائیگا۔علاوہ ازیںآواران میں فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق آوران کے علاقے بیدی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے میر عبدالرشید رخشانی ولد پیر محمد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔