ٹریفک پولیس کو180 الیکڑرانک مشینیں فراہم چلانا جمع کرنا آسان ہوگیا

99

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی ٹریفک پولیس کو نئے ٹریفک چالان سسٹم کے لیے A2Zای پیمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ نے 380ڈیجیٹل ٹکٹنگ مشینیں فراہم کردی ہیں، جس کے تحت محکمے کو ماہانہ کروڑوں روپے چالان کی مد میں حاصل ہورہے ہیں ۔دوسری جانب کراچی میں ٹریفک چالان کے نئے سسٹم نے شہریوں کی سہولت اور ادارے کو مالی بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے بعد کراچی میں ٹریفک چالان کانیاڈیجیٹل سسٹم A2Zای پیمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ نے متعارف کرایا ہے جبکہ کراچی میں ٹریفک پولیس کو الیکٹرانک پیمنٹ کے لیے A2Zای پیمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ نے 380ٹکٹنگ مشینیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کو مشین آپریٹ کرنے کی ٹریننگ بھی دی اورٹریفک پولیس سیکشن آفسزمیں49بوتھ بھی قائم (کیے جو ٹریفک چالان کی پیمنٹ وصول کرتے ہیں ۔ٹریفک چالان کے نئے سسٹم سے کرپشن کی بھی بڑے پیمانے پر روک تھام ہوئی ہے ۔اور الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم پر شہریوں نے سسٹم کو مثبت قدم قرار دیا ہے ۔صوبہ خیبر پختونخوا کے بعد الیکٹرانک پیمنٹ (ای پیمنٹ )سسٹم کراچی میں 2015ء میں A2Zای پیمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ لے کر آئی اس سسٹم کے سبب چالان ہوتے ہی چالان کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کنٹرول سسٹم میں جو کہ گارڈن ہیڈکوارٹر میں قائم ہے، ریکارڈ ہوجا تا ہے ۔اور فوری طور پر چالان ہوتے ہی شہری لگائے گئے بوتھ پر چالان جمع کراکے اپنے کاغذات واپس حاصل کرسکتے ہیں ۔جبکہ پرانے سسٹم کے تحت بک پر چالان ہونے کی صورت میں چالان بینک میں جمع ہونا اور چالان جمع ہونے میں شہریوں کو ایک سے دو اور تین دن دشواریوں کا سامنا بھی کرنا پڑرہا تھا اور یہی نہیں چالان جمع ہونے کے بعد بھی اپنے کاغذات وصول کرنے کے لیے دوبارہ متعلقہ ٹریفک سیکشن پر جاکردشواری کاسامناکرناپڑتا تھااور اگر مزید تاخیر ہوجائے توکاغذات کو کورٹ سے حاصل کرنا پڑتا تھا۔ شہریوں کی ان مشکلات کا حل A2Zای پیمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے پی کے سے لے کر کراچی پہنچی اور اس طرح الیکٹرانک چالان اور الیکٹرانک پیمنٹ نے شہریوں اور ادارے کو ایک دوسرے کے قریب بھی کردیا ہے ۔
چالان جمع کرنا آسان