ٹریننگ کیمپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

73

لاہور(جسارت نیوز )نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شمزہ دراب تھائی لینڈ میں 15 روزہ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ لاہور کی شمزہ دراب کا نام پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ایشین ٹینس فیڈریشن کو ٹریننگ کیمپ کیلئے بھجوایا تھاجس کے بعد 14 سالہ شمزہ اپنے والد طاہر عالم کے ہمراہ بنکاک روانہ ہوگئیں اور بنکاک میں 15 روزہ جونیئر کیمپ میں شرکت کی۔شمزہ پاکستان سے ایشیئن ٹینس فیڈریشن کے اس 15 روزہ کیمپ میں شرکت کرنے والی واحد کھلاڑی تھیں جبکہ ایشیا بھر سے اس کیمپ میں 12 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ شمزہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے وہاں سیکھنے کو بہت کچھ ملا۔ٹینس دنیا بھر میں کھیلا جانے والا مقبول ترین کھیل ہے۔ مجھے بچپن سے ہی ٹینس کھیلنے کا شو ق ہے۔ میرے والد ین نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔ میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کی بھی مشکور ہوں جنہوں نے میرا نام بھجوایا اور مجھے سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کیا۔