ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں استحکام رہا

105

ٹوکیو(اے پی پی) ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں استحکام کی صورتحال رہی جس کی وجہ امریکا میں روزگار کی شرح بارے رپورٹ کے اجراء کے انتظار میں سرمایہ کاروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔ ٹوکیو میں وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران ملک کا اہم ترین نکی 225 انڈیکس 0.05 فیصد یا 7.84 پوائنٹس کی بہتری سے 16934.86پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.21 فیصد یا 2.75 پوائنٹس کے اضافے سے 1340.13 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔