چاندنظرنہیں آیا،یکم ذوالحج 4،عیدالاضحی 13ستمبرکوہوگی،مفتی منیب کا اعلان

111

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ کراچی سمیت ملک کے کسی بھی شہر میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیااس لیے یکم ذوالحج 4ستمبر کو اور عید الاضحی 13ستمبر بروز منگل کو ہوگی ۔جمعہ کی شام مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیرِ صدارت محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوا، مفتی منیب الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کسی مقام سے بھی شہادت موصول نہیں ہوئی؂، محکمۂ موسمیات نے بھی اپنے تمام مراکز سے اور جامعۃ الرشید کے تمام مراکز نے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ دی ہے، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ عید الاضحی منگل 13ستمبر کو ہوگی ۔