کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت ‘پاک فوج کا منہ توڑ جواب

128

راولپنڈی /نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تھوب اوربھمبر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھمبر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملیجبکہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔دوسری جانب بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائدکیا ہے ۔بھارتی حکام کا الزام ہے کہ پاکستان رینجرز نے جموں وکشمیر کے اکھنور سیکٹر میں بھارتی چوکیوں پر فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کی جاتی ہے جس کے بعد وہ پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتا رہتا ہے ۔دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے لائن آ ف کنٹرول پر بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنک کو مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے ہاتھوں جاری ظلم و ستم سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیاہے اورساتھ ساتھ بھارت کو خبر دار کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔