کوٹہ سسٹم کے خاتمے کی تجویز وقت کااہم تقاضا ہے،حنیف طیب

134

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب ،نظام مصطفی پارٹی سندھ کے صدرشبیر احمد قاضی اور جنرل سیکرٹری الحاج محمد رفیع نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے شہری عوام سے احساس محرومی دورکرنے اور عصبیت کے خاتمے کیلیے سندھ سے کوٹہ سسٹم کے خاتمے کی ڈی جی رینجرزمیجر جنرل بلال اکبرکی تجویز وقت کااہم تقاضا ہے،اپیکس کمیٹی کے اجلا س میں ڈی جی رینجرزکے کوٹہ سسٹم ختم کرنے کی تجویز لائق تحسین ہے۔کوٹہ سسٹم سندھ میں دس سال کیلیے لگایا گیا تھا جبکہ 40سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اسے برقراررکھا گیاجس (باقی صفحہ 9 نمبر 42)
سے سندھ کے شہری عوام میں نفرت کا اضافہ اور احساس محرومی پیداہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے علاوہ پاکستان کے تمام صوبوں میں کوٹہ سسٹم رائج نہیں، کوٹہ سسٹم کی وجہ سے میرٹ کا قتل ہوتاہے اور باصلاحیت افرادکی حوصلہ شکنی کا باعث بنتاہے۔ان رہنماؤں نے سندھ میں بلدیاتی اداروں کی 8سال بعد بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ اورگورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادسے مطالبہ کیا کہ اداروں کوعوام کی خدمت کاپوراپوراموقع دیاجائے،اختیارات اور فنڈز کے معاملے میں فوری بین الاقوامی قوانین کے مطابق عمل درآمد کیاجائے۔ان رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب میئر وسیم اختر اور ڈپٹی میئر ڈاکٹرارشدوہرہ سمیت دیگر شہروں اور ضلعی کونسل کے میئر اور ڈپٹی میئر ،چیئرمین اور وائس چیئر مین اپنی ذمے داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے علاقے کے باسیوں کی مخلصانہ اور ذمے داری سے خدمات انجام دیں گے اور اُن کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں اپنی پوری صلاحیتوں کوبروئے کارلائیں گے،ان رہنماؤں نے نومنتخب بلدیاتی اداروں کے عہدیداران کواُن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔
حنیف طیب