یوم دفاع پر کمشنرکراچی اعجاز احمد خان اسپورٹس فیسٹول کا افتتاح کریں گے

83

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی اعجاز احمد خان پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک روزہ یوم دفاع اسپورٹس فیسٹول کا 6 ستمبر صبح 10بجے کمشنر آفس کمیٹی روم میں کیک کاٹ کر افتتاح کریں گے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق یہ اعلان ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور اسپورٹس آرگنائزر غلام محمد خان نے کمشنر کراچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کے بعد کیا۔ غلام محمد خان نے کمشنر کراچی سے درخواست کی کہ وہ سندھ گرلز ہاکی ٹیم جس نے کوئٹہ میں منعقد ہونے والے قومی گیمز کیلئے کوالیفائی کیا ہے اس کو اپنی جانب سے استقبالیہ دیں تاکہ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو جو انہوں نے قبول کرلی اور غلام محمد خان کو ہدایت کی کہ وہ ان کھلاڑیوں کو کمشنر کراچی کی جانب سے 6 ستمبر کو صبح 9:30 بجے ان کے دفتر میں استقبالیہ کا اہتمام کریں۔ ایک روزہ یوم دفاع فیسٹول میں 3مقابلے ہونگے ۔