اسلامی جمعیت طالبات کے تحت تربیت گاہ

109

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طالبات کراچی کی جانب سے3 روزہ تربیت گاہ کے سلسلے میں دوسرے دن تاسیس جمعیت کے موضوع پرپروگرام منعقدکیاگیا۔اس موقع پر نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان راشدنسیم نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ اسلام کی یکسوئی بے مثال تھی، ان کا اسوہ ہمارے لیے نمونہ عمل ہے۔سابقہ صوبائی ناظمہ عمارہ لیاقت نے درس قرآن میں کہا کہ جنت میں داخلے کے لیے مسلسل جدوجہد ضروری ہے۔جماعت اسلامی یوتھ کراچی کی نائب صدر ثریا ملک نے کیئرئرکونسلنگ پر پروگرام کروایا جس میں طالبات نے بھر پور حصہ لیا۔سابقات جمعیت کے ساتھ مذاکرہ بھی رکھا گیا ۔