بدین، مویشی منڈیوں میں قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

140

بدین (نمائندہ جسارت) شہر سمیت تلہار، ماتلی، ٹنڈو باگو، گولارچی، کھوسکی، کڈھن، سیرانی، ٹنڈو غلام علی، پنگریو اوردیگر علاقوں میں مویشی منڈیاں سج گئیں، مویشیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ کراچی، حیدر آباد اور دیگر اضلاع کے تاجر منڈیوں میں جانور خرید نے کے لیے پہنچ گئے۔ مقامی لوگوں کو جانوروں کی منہ مانگی قیمت دینے کا سلسلہ جاری۔ گزشتہ سال ایک بکرے کی قیمت 20 ہزار روپے تھی، اس سال بکرے کی قیمت 30 ہزار سے بھی زائد ہے۔ گائے اور بھینس کی قیمت گزشتہ سال 80 ہزار روپے تھی، اب ایک لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔ مقامی افراد نے بتایا کہ کراچی اور حیدر آباد سمیت دیگر اضلاع سے آنے والے مہنگے داموں میں مویشی خرید کر لے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے مقامی لوگوں کو بھی مہنگے داموں میں قربانی کے جانور خریدنے پڑتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈیوں میں کوئی سہولیات میسر نہیں۔ مویشی کی خرید و فروخت پر منڈی انتظامیہ کی جانب سے 500 سے 1000 روپے بھتا وصول کیا جا رہا ہے۔