جے یوپی نے پی ایس 127کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حمایت کردی

142

کراچی (پ ر) پی ایس 127کے ضمنی الیکشن میں جمعیت علماء پاکستان(نورانی) نے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارحاجی غلام مرتضیٰ بلوچ کی حمایت کااعلان کردیا۔ فٹبال کلب صاحبدادگوٹھ میں کارنر میٹنگ اورسلمان عبداللہ مرادکے اعزازمیں استقبالیے کے موقع پر جمعیت علما پاکستان ضلع ملیر کے کنونیئرماسٹرعبدالحلیم نعیمی نے حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ملیر کے بیشترعلاقے ایک بڑے عرصے سے ترقیاتی کاموں سے محروم ہیں.