ضلع بن قاسم کے تحت دفاع پاکستان ریلی کل نکالی جائے گی

132

اسٹاف رپوٹر) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے تحت کل مورخہ 6ستمبر کو یوم دفاع جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ لانڈھی 89 سے کورنگی کراسنگ تک امیر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم محمد اسلام کی قیادت میں ’’دفاع پاکستان ریلی‘‘ نکالی جائے گی۔ ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکنان کے علاوہ برادر تنظیموں کے کارکنان بھی بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔ جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے سیکرٹری مرزا فرحان بیگ نے دفاع پاکستان ریلی کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ذمے داران وکارکنان کو ہدایت کی کہ وہ دفاع پاکستان ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور طریقے سے کام کریں۔