فلپائنی صدر نے غیرملکی دورہ منسوخ کر دیا

127

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن کے جنوبی شہر ڈاواؤ میں ہونے والے خوفناک بم دھماکے کے تناظر میں ملکی صدر روڈریگو دوتیرتے نے اپنا پہلا غیرملکی دورہ منسوخ کر دیا ہے ۔ وہ اپنے پہلے دورے پر برونائی روانہ ہونے والے تھے۔ فلپائنی صدر کے آبائی شہر میں ہونے والے بم دھماکے میں 14 افراد ہلاک اور62 زخمی ہوئے ۔ جس وقت ڈاواؤ کی ایک مارکیٹ میں نصب شدہ بارودی مواد کا دھماکا ہوا، اس وقت فلپائنی صدر شہر میں موجود تھے ۔