مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم کی شناخت ہوگئی

140

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڑی پور میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت فضل الرحمن عرف مفتی کے نام سے ہو گئی مبینہ مقابلہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ماری پور کی مشرف کالونی میں ہوا تھا۔کراچی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت (سی ٹی ڈی ) کے انچارچ مظہر مشوانی نے دعوی کیا ہے کہ ملزم کے قبضہ سے ایک 9ایم ایم امپورٹڈپستول ، پانچ عدد ہینڈ گرنیڈ اور ایک موٹر سائیکل برآمدہوئی۔ہلاک ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم جنداللہ سے ہے۔ثا قب انجم عرف عارف اس گروپ کا امیر ہے، جو اپنا نیٹ ورک بلو چستان سے چلا رہا ہے۔اس گروپ کے7دہشت گردمومن آباد کے علاقے میں 2015 ء رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو گئے تھے،ہلاک ہونے والا ملزم خودکش جیکٹ، بلاک بم اور موٹر سائیکل میں بارود لگانے کا ماہر تھا۔ قصبہ ، اورنگی ٹاؤن میں امام بارگاہوں کے باہرْ ایس ایس یو پولیس کی بس پر قائد آباد اور آرمی بس پر بلدیہ میں موٹر سائیکل بم دھماکوں سمیت اغوا برائے تاوان میں ملوث تھا۔ملزم حال ہی میں کراچی کسی بڑی کاروائی کی غرض سے آیا تھا۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جائیں گے۔