مغربی تقلیدپرمبنی دینی جماعتوں کاطرزعمل قابل افسوس ہے،عاکف سعید

95

کراچی(پ ر)کسی دینی جماعت کے اہم ترین راہنماکی جانب سے دو پائلٹ بہنوں کی تحسین قابل تشویش ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ اسلام میں خواتین کو عسکری خدمات صرف ایمرجنسی حالات میں اور وہ بھی باپردہ رہ کر سرانجام دینے کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دین فطرت ہے اور معمولی سوجھ بوجھ رکھنے والا شخص بھی جانتا ہے کہ اسلام میں مرد اور عورت کے الگ الگ دائرہ کار ہیں جن کے اندر رہ کر ہی معاشرے کو فساد اور گمراہی سے بچایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں کا بھی مغرب کی تقلید پر مبنی طرز عمل اختیار کرنا قابل افسوس ہے ۔ انہوں نے مردان میں دہشت گردی کے ارتکاب کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنے مٹتے ہوئے وجود کو ثابت کرنے کی ناکام کو شش میں اس طرح کی مذموم کارروائیاں کر رہے ہیں لیکن ان کی یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی ۔ بہت جلد وطن عزیز دہشت گردی کی لعنت سے پاک ہو جائے گا ۔ انہوں نے سندھ سے کوٹہ سسٹم ختم کرنے کے مطالبے کی حمایت کی ۔