نو منتخب بلدیا تی ذمے داران کو اختیار ات بھی دیے جائیں، خالد شاہ

127

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے مرکزی چیئر مین سید خالد شاہ نے نو منتخب بلدیا تی قیادت میئر کراچی وسیم اختر، ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد وہرہ، تمام اضلاع کے چیئر مین، وائس چیئرمین اور ڈسٹرکٹ کونسل کے سر براہا ن کو مناصب سنبھالنے پر انہیں دِلی مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایسو سی ایشن کا ایک نمائند ہ وفد جلد ہی تمام بلدیا تی عہدیداران سے اُن کے دفاتر میں ملا قات کرے گا اور اُن کے علا قوں میں واقع نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جائے گا۔ چیئر مین سید خالد شاہ نے نومنتخب بلدیاتی ذمے داران کو اختیارات بھی دیے جائیں۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ شہر جو اس وقت مکمل طور پر کچرا کنڈی بن چکا ہے بہت جلد صفائی ستھرائی کے مراحل سے گزر تے ہوئے ایک صاف ستھرے اور چمکتے ہوئے شہر کی صورت میں ظاہر ہو گا اور طلبہ و طالبات ، اسا تذہ اپنے تعلیمی اداروں میں آسانی سے آمدورفت کر سکیں گے۔ انہوں نے اپنی اور ایسو سی ایشن کی جانب سے ہر سطح پر ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔ دریں اثنا سید خالد شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام نو منتخب بلدیاتی عہدیداران و ذمے داران کو اُن کے اختیارات بھی دیے جائیں تاکہ وہ شہر کے مسائل حل کرنے کیلیے اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں13243