کراچی :متحدہ کے مزید 5 غیر قانونی دفاتر مسمار‘تعداد 56ہوگئی

112

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر ی انتظامیہکی جانب سے متحدہ کے غیر قانونی دفاتر کو مسمار کرنے کا سلسلہ ہفتے کو بھی جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے ہفتے کوگلبرگ ،نارتھ کراچی اور اورنگی میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سرکاری اور نجی اراضی
پر زبردستی قبضہ کر کے بنائے گئے 5دفاتر مسمار کر دیے ،اس موقع پر کے ڈی اے محکمہ انسداد تجاوزات کے اہلکاروں کے علاوہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی ،ہفتے کی شام تک ہونے والی کارروائی کے بعد متحدہ کے مسمارکیے جانے والے دفاتر کی تعداد6 5ہو گئی ہے جب کہ متحدہ کے سیل کیے گئے دفاتر کی تعداد 218ہے ۔ شہر کے جس مقام پر بھی متحدہ کے دفاتر کو گرایا گیا وہاں کے مکینوں کی اکثریت نے اس اقدام کو سراہا ، شہریوں کاموقف تھا کہ وہ غیر قانونی طور پر پارکوں، کھیل کے میدانوں اورسرکاری محکموں میں بنائے گئے دفاتر سے سخت پریشانی کا شکار تھے جب کہ بعض پارکوں اور سرکاری اسکولوں میں بنائے گئے دفاتر کو ٹارچر سیل کے طور پر بھی استعمال کیا جاتاتھا جس کی وجہ سے ان علاقوں کے مکین ان دفاتر کے آس پاس سے گزرنے سے بھی گریز کرتے تھے اور اسی وجہ سے شہر کے متعدد پارک ویران ہو گئے جب کہ محکمہ باغات میں تعینات متحدہ لیبر ڈویژن کے کارکنان سازش کے تحت ان مقامات پر ترقیاتی کاموں کو روک کر ان کی ویرانی میں اور زیادہ اضافہ کردیتے تھے ۔