آزادی اسپیشل ٹرین کا ٹنڈو آدم پہنچنے پر زبردست استقبال

119

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) آزادی اسپیشل ٹرین کا ٹنڈو آدم پہنچنے پر زبردست استقبال، ریلوے اسٹیشن پر میلے کا سماں۔ آزادی اسپیشل ٹرین جو کہ ٹنڈوجام صبح سات بجے پہنچنی تھی کے استقبال کی تیاری رات سے جاری تھی۔ ٹنڈوجام کے شہری اسکولوں کے طلبہ و طالبات صبح چھ بجے سے ریلوے اسٹیشن پہنچنا شروع ہوگئے۔ ٹرین کی آمد پر ٹنڈوجام کی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے صدر راؤ تشریف، پیپلز پارٹی کے رہنما سید شفقت حسین شاہ، سابق ناظم ٹنڈوجام راؤ اصغر راجپوت نے ٹرین کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے زبردست انتظامات کیے گئے تھے جبکہ اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے اس موقع پر ریلوے اسٹیشن پر قومی ترانہ اور ملی نغمات پیش کیے اور بھنگڑا ڈالا۔ ٹرین کے گارڈ کو پھولوں کے گل دستے کا تحفہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر لو گوں نے پاکستان ریلوے کی اس کو شش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے لوگوں کے اندر ایک نیا جوش وجذبہ پیدا ہوا ہے اور جہاں اپنے ملک کی ثقافت کے مختلف رنگ دیکھنے کو ملے وہاں تحریک آزادی کشمیر سے بھی طالب علموں کو آگاہی حاصل ہوئی۔