آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان آخری ون ڈے آج کھیلاجائے گا

109

13131الے کیلی(جسارت نیوز) عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ آج پالی کیلی میں کھیلا جائے گا، کینگروز کو میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں 3-1 کی برتری حاصل ہے، آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی لیکن دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے 82 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی، تیسرے ون ڈے میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تاہم کینگروز نے میزبان ٹیم کو 2 وکٹوں سے ہرا کر ایک مرتبہ پھر 2-1 کی برتری حاصل کر لی اور چوتھے ون ڈے کرکٹ میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 3-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 ستمبر کو پالی کیلی اور دوسرا اور آخری میچ 9 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔