اظہر علی کارڈف میں انگلینڈ کیخلاف ون ڈے کپتانی کرنے والے دوسرے پاکستانی ہوں گے

89

لاہور (جسارت نیوز) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کارڈف میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں کپتانی کرنے والے دوسرے پاکستانی کپتان ہوں گے۔ اس سے قبل کارڈف کی تاریخ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین ایک ہی ون ڈے میچ ہوا جس میں قومی ٹیم کی کپتانی انضمام الحق نے کی اور اب 4 ستمبر کو کارڈف کی تاریخ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں دوسری مرتبہ آمنے سامنے ہوں گی اور اس میچ میں پاکستان کے کپتان اظہر علی ہوں گے ۔