انٹرنیشنل فٹ بال میچز میں بھی ویڈیو ری پلے کا آغاز ہو گیا

94

پیرس (جسارت نیوز) انٹرنیشنل فٹ بال میچز میں ویڈیو ری پلے کا آغاز ہو گیا، فرانس اور اٹلی کے درمیان کھیلے گئے دوستانہ بین الاقوامی فٹ بال میچ میں پہلی بار ویڈیو ری پلے کا استعمال کیا گیا۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینیٹو نے اس موقع پر کہا کہ اس کے ساتھ ہی فٹ بال میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے۔ فرانس اور اٹلی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران اس کی جانچ کے لیے پہلی بار ویڈیو ری پلے کا استعمال کیا گیا، میچ ریفری نے ری پلے ریفری سے صلاح و مشورہ کے بعد اپیل مسترد کر دی۔