ایران کی مردان اورپشاور میں دہشت گرد حملو ں کی مذمت

112

تہران ( صبا ح نیوز)اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے شہروں مردان اور پشاور میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ہفتے کو اپنے ایک بیان
میں پاکستان کے شہروں مردان اور پشاور میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ، پاکستانی عوام اورحکومت سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ متحد ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے۔