بدین، میونسپل کمیٹی کے سیکڑوں ملازمین تاحال تنخواہ سے محروم

121

بدین (نمائندہ جسارت) میونسپل کمیٹی کے چار سو سے زائد ملازموں کی تنخواہیں نہیں مل سکیں۔ ضلع کے ایڈمنسٹریٹر ہر ماہ کوئی نا کوئی بہانہ بنا کر چلے جاتے ہیں، جس کے باعث میونسپل کے غریب ملازم ہر ماہ 10 سے 12 تاریخ تک تنخوا ملنے لگی۔ جبکہ ضلع کے دیگر اداروں کو ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں ہی تنخواہیں جاری کی جاتی ہیں۔ تنخواہیں نہ ملنے کے باعث میونسپل کمیٹی کے غریب ملازمین پریشانی سے دوچار ہیں۔ ذرائع کے مطابق میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر رفیق احمد قریشی ہر ماہ پہلی تاریخ آتے ہی کوئی نا کوئی بہانا بنا کر چھٹی پر چلے جاتے ہیں جس سے میونسپل کمیٹی کے چار سو ملازمین کو تنخواہیں وقت پر نہیں مل پاتیں۔ عید قریب ہونے کے باوجود بھی تنخواہیں نا ملنے کے باعث ملازمین کے بچے عید کی خوشی اور قربانی سے محروم ہوگئے۔