تھلے اور پتھارا مافیا نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی، عمران سہروردی

192

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)پاکستان سنی تحریک حیدرآباد کے ضلعی کنوینر عمران سہروردی نے شہر میں جگہ جگہ تھلے اور پتھاروں کی بھرمار اور اس کے نتیجے میں روزانہ ٹریفک جام کے مسائل پر اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد میں تھلے اور پتھارا مافیا نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی جبکہ بلدیہ کے شعبہ اینٹی ا نکروچمنٹ افسران نے بھاری رشوت کے عیوض اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں اور شہر میں کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے ،انہوں نے کہاکہ اسی طرح ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی ٹریفک کنٹرول کر نے کے بجائے گاڑی مالکان سے عید وصولی میں مصرو ف ہیں، بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے شعبہ انٹی انکروچمنٹ سیل کے افسران کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر بھی میں قائم تھلوں اور پتھاروں پر اپنا کاروبار کرنے والوں سے بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے انکروچمنٹ کے افسران اورعملہ رشوت کے باعث ان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے جس کی وجہ سے شہر میں کئی کئی گھنٹے تک ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے اور اس ٹریفک جام کے باعث مریضوں کو لانے لے جانیوالی ایمبولینسوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہاکہ تھلوں اور پتھاروں کے آگے مذید گاڑیاںیا رکاوٹیں کھڑی کرکے آدھی سے زیادہ سڑک کو گھیر رکھا ہے جبکہ ان تھلوں اور پتھاروں کے باعث ٹریفک جام کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے تعینات کئے جانیوالے ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی دینے کے بجائے غریب اور سادہ لوح لوگوں کو روک کر ان سے عیدی وصولی میں مصروف نظر آتے ہیں اور ٹریفک کنٹرول کر نے کے بجائے گاڑیوں سے سو سے دو سو روپے وصول کر رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ تھلہ و پتھارا مافیا سمیت ٹریفک پولیس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ، اس تمام تر صورتحال کے باوجود متعلقہ افسران تھلے و پتھارون کے خلاف کاروئی کر نے اور ٹریفک جام جیسے مسائل پر قابو پانے کے عملی اقدامات کر نے کے بجائے صرف ا ور صرف بیان بازی میں مصروف ہیں۔