حیدرآباد میں مویشی منڈی کے لیے سرکاری جگہ فراہم کی جائے، شاہد ناگوری

108

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)مویشی تاجران شاہد ناگوری، اصغر رضوی نے وزیر اعلی سندھ سے اپیل کی ہے کہ حیدرآباد میں مویشی منڈی کے لئے سرکاری جگہ فراہم کی جائے اور گلیوں سے منڈی ختم کی جائے تاکہ وہاں صفائی کے مسائل اور کانگو، ملریا جیسی بیماریوں سے شہریوں کو بچایاجاسکے انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے اس میں مویشی منڈی کا ناہونا حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے منڈی ناہونے کے باعث حیدرآباد کی گلی محلوں میں منڈی لگی ہوئی ہیں جس سے گلیوں میں تعفن پھیل رہا ہے مچھروں کی افزائش سے ملریا اور کانگو وائرس کا بھی خطرہ ہے جو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہورہاہے ۔