حیدرآباد کسٹم نے غیر ملکی سیگریٹ پان پر آگ اور نسوار سے بھرا ٹرک پکڑ لیا

148

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) کسٹم حکام کا رینجرز کی مدد سے حیدرآباد مارکیٹ ٹاور کے علاقے میں چھاپا، ٹرک سے تین کروڑوں روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی سگریٹ ،پان پراگ اور نسوار برآمد ایڈیشنل کسٹم کلکٹر ون رحمت اللہ وسطیرو،ایڈیشنل کلکٹر ٹو عمرشفیق،ایڈیشنل کلکٹر تھری نفیس احمد خان نے کسٹم ہاؤس میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع ملی کہ بیرون ملک سے سگریٹ ، پان پراگ اور دیگر سامان اسمگل ہو کر آرہا ہے جس کے بعدکسٹم حیدرآباد کے کلکٹر کسٹم آغا شاہد مجید کے حکم پر ہم نے رینجرز سے تعاون مانگا رینجرز نے ہمارے ساتھ تعاون کیا انہوں نے کہاکہ کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی سگریٹ ، پان پراگ اور نسوار سے بھرا ہوا ٹرک ہم نے تحویل میں لے لیا ہے اور کچھ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے لیکن اسکی تفصیل فوری طور پر جاری نہیں کرسکتے کیونکہ ابھی تفتیش جاری ہے انہوں نے کہاکہ چھاپہ کے مقام پر مزاحمت کا امکان تھا لیکن ہم نے اتنا اچانک کامیا ب چھاپہ مارا کہ اسمگلنگ میں ملوث افراد مزاحمت نہیں کرسکے انہوں نے کہاکہ سگریٹ، نسوار اور پان پراگ سے بھرا ہوا ٹرک خالی کرکے اسکی اصل مالیت کا اندازہ لگایا جائے گا تاہم اسمیں کوئی شک نہیں کہ یہ کروڑوں روپے مالیت کا سامان ہے ہم اسے تین کروڑ روپے مالیت کا سامان بھی کہہ سکتے ہیں اسمیں جرمنی کی سگریٹ ، بھارتی پان پراگ اور افغانستانی نسوار شامل ہے یہ ٹرک چمن اور کوئٹہ کے راستے افغانستان سے حیدرآباد آیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ علاقہ حساس تھا کیونکہ اس علاقہ میں پچھلے دنوں ہمارا ایک کسٹم انسپکٹر شہید بھی ہو چکا ہے اس لیے رینجرز کی مدد طلب کرنا پڑی۔