سرگودھا(آن لائن)سرگودھا پولیس2سنگین مقدمات میں مطلوب پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کو گرفتار نہ کر سکی، سالم ،سیال موڑ اور بھیرہ انٹر چینج کو سیل کر دیا گیا، موٹر وے پر چڑھنے والی گاڑیوں کی جامع تلاشی اور جانچ پڑتال کے بعد ہی جانے کی اجازت دی گئی۔ تفصیلات
کے مطابق تھانہ بھیرہ میں درج 2 سنگین مقدمات میں مطلوب ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے راولپنڈی میں قصاس مارچ میں شرکت کے لیے سرگودھا کی حدود سے گزرے ، مگر پولیس انہیں گرفتارکرنے کے بجائے ان کے راستوں کی سیکورٹی فراہم کرنے میں لگی رہی جبکہ موٹر وے پر تمام انٹر چینجز کی سیکورٹی سخت ہونے کے باعث عام شہریوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔