سعودی سفارتخانے کا 275 سے زائد سروسز ویزے دینے سے انکار

111

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمدیوسف کی جانب سے 275 سے زائد سروسز ویزا جاری کرنے کی درخواست سعودی سفارتخانے نے مسترد کر دی۔وفاقی وزیر( آج) اتوار کو
حج معاملات کا جائزہ لینے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے جبکہ حج ایڈوائزری کمیٹی امسال حج مانیٹرنگ کے لیے سعودی عرب نہیں جائے گی ۔وفاقی وزیر نے گزشتہ روز سعودی سفارت خانے میں سعودی سفیر عبداللہ سے ملاقات کی تھی اوردرخواست کی تھی کہ 275 سروسزویزا کے متبادل کے طورپرمزید ویزے جاری کیے جائیں، جس پرسعودی سفارتخانے نے مزید ویزے جاری کرنے سے انکارکردیا۔