اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو ( نیب) کی جانب سے ایک بار پھر سندھ حکومت کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔ ٹریکٹرا سکیم میں غیر شفافیت کا انکشا ف ہوا ہے ۔ اس ا سکیم
میں صرف ایک گروپ کو اربوں روپے نواز ے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب کے حالیہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی اسکیم سے مکمل طور پر آگاہ کیا گیا ہے اور انکشاف کیا گیا کہ ٹریکٹرا سکیم میں صرف ایک مینو فیکچرز کو نوازا گیا جس سے اربوں روپے صرف ایک گروپ کو فائدہ پہنچایا گیا۔