سیاسی اور عسکری قیادت سازشوں کوناکام بنانے کے لئے ایک پیج پر آئے

120

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) آرمی چیف کا وطن عزیز کی سلامتی و تحفظ کے عزم کا اظہار، مودی اور را کو سی پیک اورپاکستان کے خلاف سازشوں سے باز رہنے کا بیان حوصلہ افزا اورپوری پاکستانی قوم کی امیدوں کاترجمان ہے، امریکی وزیر خارجہ کا دورہ انڈیا اور دفاعی معاہدہ پاکستان اور چین کے گرد گھیرا تنگ کرکے دباؤمیں لانے ،سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے اور پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرکے خطے میں انڈیا کی بالادستی قائم کرنے کی ناپاک سازشوں و کوششوں کاحصہ ہے،سیاسی اور عسکری قیادت باہمی اتحاد سے ملک دشمن ممالک کی سازشوں کوناکام بنانے کے لئے ایک پیج پر آئے۔ ا ن خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم آرائیاں حیدرآباد ڈویژ ن کے انفار میشن سیکرٹری امتیاز علی آرائیں، انجینئر مدد علی آرائیں ،چودھری محمد جمیل آرائیں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے مودی اور را سمیت دشمن ممالک کی سی پیک اور پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے کی جانیں والی سازشوں سے باخبر ہونے اور دشمن کو باز رہنے کا اانتباہی بیان حوصلہ افزا اور قوم کی امیدوں کا ترجمان ہے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا دورہ ہندوستان اور پاکستان کے ازلی دشمن ہندوستان کے ساتھ ایک دوسرے کو اپنی فضائی ،بری اوربحری افواج کے مراکز کے استعمال کرنے دینے کا معاہدہ اور اس میں افغانستان کی بھی ممکنہ شمولیت پاکستان کے دوست چین اورپاکستان کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہے۔