صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر آج مرکزی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کریں گے

153

کراچی (پ ر) جمعیت علما پاکستان (نورانی) کے مرکزی صدر ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر آج 5:30بجے خالقدیناہال ایم اے جناح روڈ کراچی میں فدایان ختم نبوت پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ مرکزی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں معروف روحانی شخصیت صوفی جمیل الرحمن، مفتی محمدغوث بغدادی، جے یوپی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شبیرابوطالب، علامہ سید عقیل انجم قادری، علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی،مفتی محمدبشیرالقادری نورانی، مولاناشفقت حسین جامی، صاحبزادہ افتخاراحمدعباسی، صوفی محمدحسین لاکھانی، سید محمدعلی شاہ، پیر سیدسلطان شاہ قادری، علامہ رضی حسینی، مفتی آصف سعید شاذلی، عاطف حنیف بلو، سلیم عطاری، بابافخرالدین نورانی، مفتی رفیع الرحمان نورانی سمیت علما ومشائخ ،سیاسی وسماجی ومذہبی رہنماشرکت کریں گے۔