لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف کے کارکنوں نے 3جیب کتروں اور عمران خان کے کنٹینر کے قریب سے2مشکوک نوجوانوں کو پکڑلیا ۔ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے کارکنوں نے ایک جیب کترے کو پنجاب اسمبلی کے سامنے سے پکڑ کر
پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ شاہدرہ میں پکڑ ے جانیوالے جیب کتروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑ دیا جبکہ تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کے کنٹینر کے قریب سے پکڑے جانیوالے 2مشکوک نوجوانوں کو کارکنوں نے تھپر اور گھونسے مار ے مگر دونوں نوجوان جن کو کارکنوں نے مشکوک سمجھا وہ شیخوپورہ سے تحر یک انصاف کی ریلی میں شر کت کے لیے آ ئے تھے ان کے شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد تحر یک انصاف کے رضا کاروں نے ان کو جانے کی اجاز ت دیدی۔