فضل الرحمان، امیرمقام اورثنا اللہ زہری کی زندگی کوخطرہ ، سیکورٹی میں اضافے کی سفارش

82

اسلام آباد (صباح نیوز) نیکٹا نے3 اہم سیاسی شخصیات مولانا فضل الرحمان، انجینئرامیر مقام اور وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کی زندگی کو لاحق خطرات سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ نیکٹا کی
جانب سے ان تینوں کی سیکورٹی میں اضافے کی سفارش کردی گئی ہے۔ نیکٹا نے وزارت داخلہ کو آگاہ کیا ہے کہ ان اہم سیاسی شخصیات پر حملے کیے جاسکتے ہیں۔ نیکٹا نے کہا ہے کہ کسی بھی خطرے سے بچنے کے لیے متعلقہ شخصیات محتاط رہیں۔