معیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جامع مسجد بلال میں ختم نبوت کانفرنس

135

حیدرآباد(نمائندہ جسارت )جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جامع مسجد بلال میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے،قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں کو روکنے کی اشدضرورت ہے ،شریف برداران ملک کو سیکولر اسٹیٹ بنانے کی کوششوں میں لگے ہیں خواتین بل کے ذریعہ شعائر اسلام کا تمسخر اڑایا گیا، ملک کے غداروں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ہم پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے غداروں ،راء کے ایجنٹوں کے خلاف ایکشن لیااس ملک میں جب بھی حکمرانوں کے خلاف تحریک شروع ہوتی ہے ملک میں دھمکوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے قوم اچھی طرح جانتی ہے بدامنی ،لاقانونیت اور دھشت گردی کی ڈوریں کہاں سے ہلائی جارہی ہیں جب تک حکومتی صفوں سے دھشت گردوں کے سہولت کاروں کو باہر نہیں کیا جائے ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتاملک کو دولخت کرنے میں قادیانی فتنہ کا اہم کردار تھا آج بھی قادیانی ملک اور قوم کے خلاف سازشیں کررہے ہیں حکومت کے کلیدی عہدوں سے قادیانیوں کو ہٹایا جائے پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے انشاء اللہ یہاں نظام مصطفی ﷺ نافظ ہو کررہے گاکانفرنس کی صدارت علامہ صوفی رضا محمد عباسی نے کی اس کانفرنس میں ڈاکٹر محمد یونس دانش ،قاری نیاز احمد نقشبندی ،علامہ ایاز محمود رضوی،صاحبزاد ہ محمود احمد قادری ،حافظ غلام سرورامینی سمیت شہر کی اہم مذہبی سیاسی رہنماء بھی شریک تھے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ زبیر نے مزید کہا کہ جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ شاہ احمد نورانی رحمۃ اللہ علیہ کی قرارداد پر7ستمبر1974کو قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردیا گیاحیدرآباد کے غیور مسلمان مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنا قیمتی ووٹ دے کر علامہ شاہ احمدنورانی کو پارلیمنٹ میں بھیجا اورانہوں نے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیادوسری طرف ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے عصبیت ،رنگ نسل اور زبان کی بنیاد پرووٹ دئیے جس کے نتیجے میں ہزاروں نوجوان موت کی گھاٹ اتار دئیے گئے دھشت گردی اور لاقانونیت نے ڈھیرے ڈال دئیے ، اب سکیورٹی اداروں کی کاوشوں سے امن قائم ہورہا ہے توان دھشت گردوں کے سہولت کاروں کو برا لگ رہا ہے اور ان کے حمایتی غیر قانونی دفاتر کے مسمار کرنے اور غدار وطن کی تصویریں اتارنے پر تلملا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ایک مرتبہ پھر 1974کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے قوم کمربستہ ہو جائے اپوزیشن جماعتیں ملک کی اساس کو بچانے کرپٹ خائن ،بدعنوان حکمرانوں کے خلاف میدان عمل میں نکل آئی ہیں ان شاء اللہ اس ملک میں رسول اللہ ﷺ کا نظام نافذ ہو کررہے گاملک کی اساس سے کھیلنے والوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی مودی کی دوستی کام نہیں آئے گی ملک سے کرپشن ،بدامنی ،لاقانونیت اور دہشت گردی کاخاتمہ کرکے رہیں گے ۔