ممنون حسین سعودیہ روانہ ، رضا ربانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

97

اسلام آباد ( آئی این پی ) صدر مملکت ممنون حسین فریضہ حج کے لیے روانہ ہو گئے جس کے بعدچیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے قائم مقام صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ہفتہ کو
سینیٹ کی جا نب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا کہ صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانگی کے بعد چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بطور قائم مقام صدر ذمہ داریا ں سنبھال لیں۔ وہ صدر مملکت کی وطن واپسی تک بطور قائم مقام صدر فرائض سر انجا م دیں گے۔