نوابشاہ، یوم حجاب کے حوالے سے آج جماعت اسلامی کے تحت ریلی ہوگی

76

نوابشاہ (نمائندہ جسارت) عالمی یوم حجاب کے حوالے سے نوابشاہ میں خواتین کی ریلی سے نوابشاہ جماعت اسلامی کے امیر نجف رضا خطاب کریں گے جبکہ ریلی کی قیادت صابرہ امجد بٹ کریں گی۔ ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتیں شرکت کریں گی۔ ریلی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ حلقہ خواتین نوابشاہ کی ناظمہ نے شہری و دہہی خواتین سے کہا ہے کہ وہ ریلی میں بھرپور شرکت کر کے ثابت کردیں کہ اسلام خواتین کو مکمل حقوق دینے کی ضمانت دیتا ہے جبکہ مغرب خواتین کے حقوق کا استیصال کرتا ہے۔ عالمی یوم حجاب پوری دینا میں منا کر ان ملکوں کو بھی پیغام دینا ہے جن ممالک میں خواتین پردہ کرتی ہیں لیکن ان ممالک میں خواتین پر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔ لہٰذا ایسے ممالک خواتین پر جبر کرنا بند کردیں۔