نیویارک ‘برطانوی قونصلیٹ کے باہرالطاف حسین کیخلاف مظاہرہ

122

ن13164ویارک (اے پی پی) امریکا کے شہر نیویارک میں برطانوی قونصلیٹ کے باہر درجنوں پاکستانیوں نے الطاف حسین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور برطانوی حکومت سے الطاف حسین کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین برطانیہ کی حکومت سے مطالبہ کررہے تھے کہ وہ پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے الطاف حسین کو برطانیہ کو بطور مرکز استعمال کرنے سے روکیں۔ مظاہرین نے اس موقع پر پاکستان کے حق اور الطاف حسین کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ الطاف حسین نفرت انگیز نعروں اور تقاریر کے ذریعے ملک میں تشدد کو فروغ دے رہے ہیں۔ مظاہرین نے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے
ہوئے مقررین نے برطانوی حکومت کی توجہ الطاف حسین کی مجرمانہ سرگرمیوں کی طرف مبذول کرائی اور کہا کہ الطاف حسین اپنی نفرت انگیز تقاریر کے ذریعے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔ مظاہرے میں پاکستانی اور کشمیری تنظیموں سے وابستہ افرادنے شرکت کی۔ مظاہرے سے کامریٹ شاہد ، ڈاکٹر محمد شفیق اور آزاد کشمیر کونسل کے سابق ممبر سردار سرور خان نے بھی خطاب کیا۔