وزیراعلیٰ سندھ آصف زرداری سے ملنے دبئی چلے گئے

102

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے
مطابق آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو سندھ کی سیاسی صورتحال و کارکردگی کی تفصیلات جاننے کے لیے دبئی طلب کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں کابینہ کی کارکردگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ 22 اگست کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ ملاقات میں سندھ کی بیورو کریسی میں رد و بدل پر بھی بات چیت ہوگی۔ وزیراعلیٰ دبئی میں پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مراد علی شاہ دبئی سے کراچی واپس آکر اہم فیصلے کریں گے۔ جن میں میئر کراچی کو سہولیات اور بیورو کریسی میں تبادلے وغیرہ شامل ہیں۔