پاکستان ، انگلینڈ کے مابین کارڈف میں ون ڈے میچز میں دونوں کا پلڑا برابر

95

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کارڈف میں ہونے والے ون ڈے میچز میں دونوں ٹیموں کا پلڑا برابر ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین کارڈف میں اب تک ایک ہی میچ منعقد ہوا ہے جس کا نتیجہ نہیں نکل سکا تھا، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کارڈف میں نیٹ ویسٹ سیریز کے میچ میں 30 اگست 2006ء کو آپس میں ٹکرائیں اور بارش کی وجہ سے میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا، اس میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان انضمام الحق تھے۔