کراچی پبلک اسکول کے ا سپورٹس اینڈ میڈیاکوآرڈینیٹر سید منیر علی قادری نے پرنسپل مسز اختر معروف کی منظوری کے بعد 23 رکنی کر کٹ ٹیم کا اعلان کردیا

136

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پبلک اسکول کے ا سپورٹس اینڈ میڈیاکوآرڈینیٹر سید منیر علی قادری نے پرنسپل مسز اختر معروف کی منظوری کے بعد 23 رکنی کر کٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔2 روزہ ٹرائلز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مختلف برانچز کے طلباء نے حصہ لیا۔پی سی بی لیول2کے کو چز شکیل سجاد اور محمد آصف نے معاونت کی۔ ٹیم کی منیجر سابق قومی ویمنز کر کٹر نازلی آصف ہونگی۔کراچی ریجن انڈر9 1کر کٹ ٹیم کے کھلاڑی لیفٹ آرم لیگ اسپنر احمد فاروق (کپتان) جبکہ آل راؤنڈر جواد جنید نائب کپتان ہونگے۔دیگر کھلاڑیوں میں ارحم رضا، حمزہ خان، احسن احمد، عطاالرحمن،محمد بلال خان، محمد ارحم، محمد حمزہ ندیم ،عبدلوارث ندیم، محمد شرجیل سراج (وکٹ کیپر)، اسحاق مسعود رند،راؤ انیق احمد، شامر راٹھور، مونیم احمد خان، حمزہ ریاض، احمد، باسط علی خان، حیدر علی شاہ، ذیشان احمد، تیمور علی نواز، محمد زین عرفان اور دیان حسین شامل ہیں۔ آج نیٹ پریکٹس کسٹمز کرکٹ اکیڈمی میں ہوگی۔