کراچی ہمیشہ مزدورتحریکوں کاہراول دستہ رہا، رانا محمود علی خان

114

کراچی (پ ر)نیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر رانا محمود علی خان، جنرل سیکرٹری حافظ سلمان بٹ نے مشترکہ بیان میں عبد السلام کو نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون کا صدر اور قاسم جمال کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے استقامت کی خصوصی دعا کی ہے۔ این ایل ایف کے رہنماؤں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب ہے۔ یہاں کے محنت کشوں کے مسائل سب سے زیادہ ہیں۔ ماضی میں کراچی مزدور تحریک کا ہر اول دستہ رہا ہے اور یہاں کے محنت کشوں نے بڑی بڑی تحریکیں چلائی ہیں۔