کوٹری، قومی شاہراہ پر مسافر گاڑی کو حادثہ، 15 افراد زخمی

105

کوٹری (نمائندہ جسارت) نیشنل ہائی وے پر مسافروں سے بھری گاڑی الٹ جانے کے سبب 15 افراد زخمی۔ ٹھٹھہ کے علاقے گوٹھ سومار سے کوٹری آنے والی مسافروں سے بھری سوزکی قومی شاہراہ بھولادی گودام کے قریب ٹائر نکلنے کے سبب الٹ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خواتین بچوں سمیت 15 افراد حسین بخش کھوسو، وحید، مسماۃ حمیدہ، لچھمی، رانی، صمد، نور زادی، عاشق، مظہر، بشیراں، سجاد علی، سلمان، مسکان، واحد اور مٹھو شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال کوٹری منتقل کیا گیا۔