کوٹری، چوری کے الزام میں 14 سالہ لڑکا گرفتار، علاقہ مکینوں کے احتجاج پر رہا

130

کوٹری (نمائندہ جسارت) سبحان اللہ کالونی کے رہائشی 14سالہ لڑکے کلاش کو کوٹری پولیس چوری کے الزام میں گرفتار کرکے تھانے لے آئی جس کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد تھانے پہنچ گئی اور بے گناہ لڑکے کی رہائی کے لیے احتجاج کیا۔ بعد ازاں پولیس نے علاقہ مکینوں کے احتجاج پر گرفتار لڑکے کوآزاد کردیا۔