کوٹہ سسٹم کے خلاف اہل حدیث رابطہ کونسل کاپریس کلب پرہونے والامظاہرہ ملتوی

114

کراچی(پ ر)اہلحدیث رابطہ کونسل پاکستان کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے مطابق کے ا ہلحد یث رابطہ کونسل کی کل سے کو ٹہ سسٹم کے خلاف شروع ہونے والی مہم اور کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والا احتجاجی مظاہرہ کچھ خاص وجوہات کی بنا پر مؤ خر کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں آئندہ تاریخ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ یہ بات رابطہ کونسل کے چیئرمین مولانا امیر عبداللہ فاروقی نے مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو ایک پریس بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں مدارس کی ازسر نو رجسٹریشن کے بل کو مسترد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ قرار داد آ ئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔