کویتی سفارتخانے کا سابق افسر ریمانڈ پر جیل منتقل

93

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بچوں کے اعضا بھارت اسمگل کرنے کے الزام میں کویتی سفارتخانے کے سابق سیکشن آفیسر کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
۔گزشتہ روز ایف آئی اے کے ا سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے کویتی سفارتخانے کے سابق سیکشن آفیسر عمر شہاب کو سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا،ایف آئی اے حکام نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مقدمے میں پہلے ہی2 بھائیوں کو گرفتارکر کے جیل بھیجاجاچکا ہے،گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے جس پرعدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔