ہیلری کلنٹن کا ایف بی آئی کو دیا گیا بیان منظر عام پرآگیا

127

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)ہیلری کلنٹن کے ایف بی آئی کو دیے گئے بیانات میں سے بعض کا انکشاف ہوا ہے تاہم تحقیقات کے بعض حصوں کو خفیہ رکھا گیا ہے ، ساڑھے 3 گھنٹے کی پوچھ گچھ میں سے11صفحات پر مشتمل حصے کو رائے عامہ کے سامنے لایا گیا ہے ۔امریکا میں صدارتی انتخابات قریب آٹے ہی ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن سیکرٹری خارجہ کے فرائض ادا کرنے کے دور سے تعلق رکھنے والے واقعات کے باعث دوبارہ ایجنڈے میں آئی ہیں۔وفاقی تحقیقاتی بیورو نے کلنٹن کے 2جولائی کو دیے گئے بیانات کو جاری کیا ہے ۔کلنٹن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کے عہد سیکرٹری خارجہ کے دوران اپنے ذاتی ای میل اکاؤنٹ کو استعمال کرنے کے حوالے سے کسی قسم کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔ دفتر خارجہ سے کسی بھی عہدیدار نے اس ضمن میں کسی خدشے کا اظہار نہیں کیا تھا