یوم دفاع پاکستان روایتی جوش اور جذبے سے منایا جائے گا

140

ماتلی (پ ر) اہلسنت والجماعت ضلع بدین کے رہنماؤں علامہ عبداللہ سندھی، عبدالستار فاروقی، صفدر صدیقی، مولانا محمد شاہ اور ماتلی کے رہنماؤں عارف معاویہ، مولانا عبدالقدیر ودیگر نے مرکز اہلسنت سے جاری بیان میں کہا ہے کہ اہلسنت والجماعت کی جانب سے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان ملک بھر کی طرح ضلع بھر میں بھی روایتی جوش اور جذبے سے منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ماتلی، بدین، کھوسکی، ٹنڈو باگو، ٹنڈو غلام علی میں پاکستان زندہ باد اور بھارت مردہ باد ریلیاں نکالی جائیں گی۔ 6 ستمبر کو ہی تحریک دفاع ناموس صحابہؓ کی بنیاد رکھی گئی۔ علامہ حق نواز جھنگوی نے جو پودا آج سے 30 سال قبل لگایا تھا وہ آج تنا آور درخت بن گیا ہے۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ہی تحریک ناموس صحابہؓ کا یوم تاسیس جوش و جذبے سے منائیں گے۔ جس طرح ناموس رسالتﷺ و ناموس صحابہؓ کا دفاع کر رہے ہیں، اسی طرح پاکستان کا دفاع کرتے رہیں گے۔ آخری سانس تک پاکستان کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحابہؓ کی ناموس کے دفاع کی طرح پاکستان کی سالمیت کا دفاع ہم اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ اس لیے ارض پاک پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے ساتھ اہلسنت والجماعت کا یوم تاسیس بھی ہے۔ 6 ستمبر کو اہلسنت والجماعت کے تحت ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان اور یوم تاسیس اہلسنت و الجماعت منایا جائے گا۔