***۔۔۔۔۔۔سکھر ۔۔۔۔۔۔***

65

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)پاکستان سنی تحریک تعلقہ حیدرآباد کے کنوینر تسلیم احمد راجپوت نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ؐ پر جان تو دی جاسکتی ہے پر کو سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا پاکستان کے دفاع کے لیے ہم کسی قر بان سے دریغ نہیں کر یں گے یہ بات انھوں نے سنی تحریک ٹنڈوجام کے تحت منائے جانے والے عشرہ ختم نبوت اور دفاع پاکستان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ کچھ لو گوں قادیانیوں کو مسلمان قرار دلانے کی سازش کر رہے اور ناموس رسالت ؐ قانون کو بھی ختم کر نے کی سازش کی جارہی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے انھوں نے کہا ناموس رسالت ؐ قانون کو اگر ختم کر نے کی سازش کی تو حکمرانوں کو ایک بڑی تحریک کا سامنا کر نا پڑے گا انھوں نے کہا کے ہم نامو س رسالت ؐ پر اپنی جان تو قر بان کر سکتے ہیں مگر کو ئی سمجھوتہ نہیں انھوں نے پاک فوج دفاع پاکستان کے لیے جو قر بانیاں دے رہی وہ ناقابل فراموش ہے پوری قوم دفاع پاکستان کے لیے تیارہے اور اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے سوائے حکمرانوں وہ بھارت اور مودی کی محبت میں مرے جارہے ہیں ۔* میرپورخاص (نمائندہ جسارت) آزادی ٹرین کے میرپورخاص پہنچنے پر شہریوں کی جانب سے والہانہ استقبال لاکھوں کی تعداد میں شہری جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی،ریلوے اسٹیشن پر جمع ہوگئی اسٹیشن پاکستان زندہ با د کے نعروں گونج اٹھا،تفصیلات کے مطابق آزادی اسپیشل ٹرین کے میرپورخاص ریلوے اسٹیشن پر پہنچنے پر ایس ایس پی میرپورخاص رخسار احمد کھاوڑ اور مسلم لیگ ن سندھ کونسل کے رکن ملک راجہ عبدالحق،یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر ملک عبدالغفار ،ملک لیاقت ،سید ظہیر شاہ ،شیر خان پٹھان اور شہریوں نے استقبال کیا،ٹرین میں موجود ڈپٹی ڈی ایس و اسپیشل ٹرین کے انچارج محمد علی چاچڑ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گل پاشی کیٹرین کو د یکھنے کے لئے لاکھوں کی تعداد میں شہری ریلوے اسٹیشن پر جمع ہو گئے،اور انتہائی دلچسپی سے ٹرین میں بنائے گئے فلوت کو دیکھتے رہے اور ٹرین کیساتھ سیلفیاں بناتے رہے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ء ملک راجہ عبدالحق نے کہا کہ یہ صرف ایک آزادی اسپیشل ٹرین ہی نہیں بلکہ پوری ٹرین پاکستان کی تاریخ اور جغرافیہ چقافت کا منظر پیش کر رہی ہے،اور جو چیزیں ہم نے نہیں دیکھیں تھیں وہ فلوت کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں،اور ٹرین چلانے پر وزیر اعظم میان نواز شریف اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا ہم شکر ادا کر تے ہیں ،واضح رہے کہ 17بوکیوں پر مشتمل آزادی ٹرین میں 6بوکیوں پر پاکستان کے صوبوں ،سندھ ،بلوچستان ،خیبر پختونخواہ،پنجاب ،گلگت بلتستان کے تاریخی اور ثقافتی فلوت ہیں،جبکہ 6بوکیوں پر پاک فوج ،پاکستان ریلوے کی گیلریاں ہیں ایک ڈائنگ کار ،دو بوگیاں پاور وین اور دو بوگیوں میں بزنس کلاس ہے،ٹرین میں محکمہ ثقافت سمیت دیگر 17افراد کا عملہ موجود ہے،اور یہ ٹرین 10اگست کو اسلام آباد سے روانہ ہوئی تھی جو آج 3ستمبر کو دوپہرایک بجے میرپورخاص پہنچی جہاں سخت گرمی کے باوجود خواتین اور بچوں سمیت لاکھوں ٹرین پر بنائے گئے فلوت کو انتہائی دلچسپی سے دیکھ رہے تھے۔* میرپورخاص کے محمد میڈیکل کالج میں 14واں سالانہ تین روزہ میڈیکل سمپوزیم 6ستمبر سے شروع ہوگا ،تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے محمد میڈیکل کالج اسپتال کے منیجنگ ٹرسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمد نے میڈیا کو بتایا کہ محمد میڈیکل کالج کا 14واں سالانہ تین روزہ میڈیکل سمپوزیم 6تا8 ستمبرکالج کے رضیہ ڈاکٹر علی محمد آڈیٹوریم میں منعقد کیا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ سمپوزیم کی تھیم ’’تعصب ،غلط فہمیوں اور تواہ مات کے طبی اور روزمرہ کی زندگی میں اثرات‘‘ سمپوزیم میں ماہر ڈاکٹرز کے علاوہ طلبہ وطالبات موضوع کی مناسبت سے اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے اور پوسٹر زکی نمائش کی جائیگی ،انہوں نے کہا کہ سمپوزیم کے انعقاد سے علاقے میں میڈیکل سائنس کے جدید تقاضوں کے مطابق دوررس نتائج مرتب ہونگے ،اس موقع پر نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ وطالبات میں ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے ،جبکہ دواساز کمپنیاں اپنے اسٹال لگائیں گی۔* مسلم لیگ ن کے ضلعی جزل سیکریٹریزاہد علی خان قائم خانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی اور پاکستان بیت المال کے تعاون سے وومن امپاورمنٹ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح 5ستمبر کو ڈویژنل جزل سیکریٹری آصف معراج راجپوت کرینگے۔* سکھر( نمائندہ جسارت)آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ سکھر سمیت سندھ میں بلدیاتی اداروں کے باقائیدہہ قیام سے ایک جمہوری ضرورت پوری ہوئی ہے۔ نو منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں تو شہری مسائل جلد حل ہوسکتے ہیں۔ آج اتوار 4 ستمبر کو نومنتخب میئر ارسلان اسلام شیخ، ڈپٹی میئر طارق چوہان، ضلع چیئرمین سکھر محمد اسلم شیخ، وائس چیئرمین سید شاہ زیب شاہ سمیت دیگر نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائیگا جس میں کمشنر سکھر محمد عباس بلوچ، ڈپٹی کمشنر وحید اصغر بھٹی اور دیگر افسران معززین عمائدین شہر اور تاجر تنظیموں کے عہدیدار و اراکین سمیت مختلف شخصیات شرکت کریں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ عشائیہ کا مقصد تاجر برادری اور نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کے درمیان باہمی تعارف کرانا ہے تاکہ مسائل کے حل کے حوالے سے تجاویز پیش کی جاسکیں ۔ اس موقع پر باہمی تبادلہ خیالات کے دوران تاجروں کو درپیش مسائل اور شہر کی حالت زار پر بھی گفتگو کی جائے گی۔* شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں فیکلٹی آف ایجوکیشن کی نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل برائے ٹیچر ایجوکیشن کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں کیونکہ قوم کی تعمیر اور کردار سازی میں اساتذہ کا کردار نہایت کلیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یونیورسٹی میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے فیکلٹی آف ایجوکیشن قائم کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے فیکلٹی آف ایجوکیشن کے قیام اور تمام تر سہولیات فراہم کرنے پر یو ایس ایڈ کو سراہا۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے شعبہ ٹیچر ایجوکیشن میں تعلیم و تربیت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے پر شعبہ ٹیچر ایجوکیشن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ملاح کی تعریف کی۔ اس موقع پر یو ایس ایڈ کے پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ کی پالیسی اور سسٹم آفیسر ماریہ سومرو نے شعبہ ٹیچر ایجوکیشن میں تعلیم و تحقیق کو فروغ دینے پر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایکریڈیٹیشن ایک ایسا طریقہ کار ہے جس میں کسی بھی ادارے کو معیاری بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد بھی تعلیم و تحقیق کے فروغ اور ترقی کیلئے جامعات اور کالجوں کی ایکریڈیٹیشن پر زور دے رہا ہے۔ اس سے قبل پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے شرکائے جلاس کو شعبے کے طلبہ و طالبات کو دی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شعبے میں ایم ایس اور ایم فل پروگرام شروع کیا ہے ۔ ہم نے ٹینیور ٹریک سسٹم کے تحت پی ایچ ڈی اساتذہ کی تقرری کی ہے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی تقاضے کے مطابق نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل برائے ٹیچر ایجوکیشن کے تحت ایکریڈیٹیشن کا کام تیز تر کیا جائے گا ۔ اجلاس میں ڈاکٹر جام ظفر ، سید زاہد حسین شاہ، غلام علی کیریو، فرزانہ جبین کھوسو اور فردوس بگٹی نے اجلاس میں شرکت کی۔* سیپکو چیف انجینئر چوہدری اصغر علی کی ہدایت پر سیپکونے بجلی چوروں اور واجبات کے نادھندگان کیخلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، سیپکو کے عملہ نے بجلی کی چوری کو روکنے اور بقایا جات کی وصولی کیلئے شہر کے مختلف علاقوں بچل شاہ میانی، بشیر آباد، سعید آباد، سٹی بائی پاس سمیت دیگر مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے 500 سے زائد بجلی کے غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے جبکہ درجن سے زائد ٹرانسفارمر ز کو بھی اتار لیا گیا ہے ۔عملہ نے بجلی چوروں کی تاروں کو بھی ضبط کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔